نجکاری کے عمل  میں تعطل برداشت نہیں کیا جائےگا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری کاعمل تیزکیاجائے،نجکاری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے،نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے۔پاکستان کی ترقی کیلئے سب کومل کرکام کرنا ہے۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنےوالے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دونگا،ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

وزیراعظم نےہدایت کی کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتا کیے بغیر تیز کیا جائے، نجکاری عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرن کیلئے وکلا کی خدمات لی جائیں،نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کررہا ہوں،کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button