اسرائیلی وزیراعظم نے یمن کے حوثیوں کوحملے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو دھمکی دی ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔ ہمیں نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک اسرائیل اپنی کامیابی کا دعویٰ نہیں کرسکا، تاہم اسکے باوجود حوثیوں کو دھمکی دینے نکل پڑا۔
آج حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیلی دفاع کو توڑنے میں کامیاب رہے۔ حوثی فوج کے ترجمان کے مطابق انکا میزائل پہلی مرتبہ اسرائیل میں داخل ہونے میں کامیاب رہا۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے حویدہ پورٹ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔
لبنان سرحد کے ساتھ بسنے والے ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ کر اندرون اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل لبنان پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں پر وارننگ پمفلٹ گرائے ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ لبنان کے شہری اسرائیلی سرحد کے قریبی علاقوں سے دور چلے جائیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی پر حملے کیے گئے ہیں جس میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ابوسرار جنکشن کے اطراف کے علاقے پر بمباری کی۔حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے بھی کیمپ پر شدید فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کردیا تھا اور اسے اسرائیل پر میزائل حملے کی شروعات قرار دیا۔
