سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ جلد نمٹ جائے گا: اعظم نذیر تارڑ

 

 

 

 

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا طریقہ کار واضح طور پر درج ہے اور یہ عمل سپیکر کی نگرانی میں مکمل کیاگیا۔سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ جلد نمٹا لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینیئر سیاستدان ہیں اور نوازشریف اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کی قدر کرتےہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے دن ہی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔حکومت نے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتےہوئے میثاق معیشت پر بات کرنے کی دعوت دی تھی، کیوں کہ چند افراد کی رہائی سے زیادہ اہم عوامی فلاح کے امور ہیں،عوام نے ووٹ بھی اسی مقصد کےلیے دیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جیل میں ملاقات کا معاملہ مکمل طور پر قانونی ہے،سزا یافتہ شخص کو اسی لیے قید میں رکھا جاتا ہے تاکہ وہ روزمرہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لےسکے۔جو کام براہِ راست ممکن نہ ہو،وہ بالواسطہ طور پر بھی نہیں کیا جاسکتا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ سمجھ سے بالاتر ہےکہ اپوزیشن ہرمعاملے میں عمران خان سے مشاورت کی بات کیوں کرتی ہے،جب کہ سیاسی امور کےلیے ایک طے شدہ آئینی اور قانونی طریقہ کار موجود ہوتا ہے۔

 

 

 

Back to top button