سندھ سے نہروں کامعاملہ افہام وتفہیم سےحل ہوناچاہیے،یوسف رضاگیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوناچاہیے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو نہروں پرتحفظات ہیں، بات چیت ہو رہی ہے۔
ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلان کریں کہ کینالز منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، دریائےسندھ ہماری زندگی ہے، وفاق کو ہماری بات ماننی پڑےگی، ہمارے پاس وفاقی حکومت کوگرانےکی طاقت ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کینالز صرف سندھ کا معاملہ نہیں یہ صوبوں کی ہم آہنگی کامعاملہ ہے، وزیراعظم اس معاملےکو ختم کرنے کے لیے اعلان کریں کہ وفاق منصوبےکی حمایت نہیں کرےگا، اگر وزیراعظم اعلان نہیں بھی کرتے تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں۔
