مسنگ پرسنز کے ایشو نےمجھےہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے ایشو نےمجھےہلا کر رکھ دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےسپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کےممبران نےملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
اس موقع پرچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے،ججز کو بریکٹ نہیں کیاجانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیےلیکن تعمیری تنقید ہو۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی،وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالےسے بہت سےاقدامات کیے جا چکے ہیں، ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے،ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کے ماتحت ہے،براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی، سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکوئٹہ گیا تو 5 بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنزکےبارےمیں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کررکھ دیا۔
