بائیس اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ملتوی کیا، عمران خان کا اعتراف

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے عمران خان اعتراف کیاکہ 22 اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔

عمران خان نے بتایاکہ اعظم سواتی صبح سات بجےمیرے پاس آئےاور کہا اسٹیبلشمنٹ نےبھیجا ہےاور درخواست کی ہےکہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں،اعظم سواتی نےپیغام دیاتھا کہ ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج ہےملک میں انتشار پھیل سکتاہے۔

پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں : اسپیکر کا ذمہ داروں پر ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان

عمران خان نےکہا کہ اسٹیبلشمنٹ نےضمانت دی تھی کہ آٹھ ستمبر کےجلسے میں مکمل سہولت فراہم کریں گے، اسی پیغام پر پاکستان کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا گیا تھا۔

Back to top button