عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے

مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کے اندر جو موجودہ حالات ہیں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، ایسی سنگین صورتحال میں پاکستان کے دو بڑے سلامتی کے ضامن ادارے عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر ان مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہئے۔
ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہا کہ حکومتی طاقتیں اور سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں اس سے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں، بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے، یہ نہ ہو خدانخواستہ مرنا بھی مشکل ہو جائے، سارا ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خورونوش کی شدید کمی کا خدشہ ہے، آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے، ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں۔
انہوں نے کہا لوگ جنازوں کو لے کر پیدل جانے پر مجبور ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس کو چاہئے کہ وہ شیلنگ بند کرے، شیلنگ کی وجہ سے گلیوں، محلوں میں رہنے والے بھی اذیت کا شکار ہیں۔
اسلام آباد میں ڈی چوک کے اطراف،کراچی میں پولیس وین کو آگ لگا دی
مسلم لیگ ق کے قائد کا کہنا تھا کہ پولیس عام آدمی کو تحفظ اور رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور جنازوں کو نکالنے کا راستہ فراہم کرے، جو بھی قافلے گزریں یا جائیں گجرات کے پارٹی رہنما ان کیلئے پانی اور کھانے کا انتظام کریں، ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی کمی کا خدشہ ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کوغور سے دیکھا جا رہا ہے۔
