انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقررکردی۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 تک کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں،ابتک تقریبا 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔سالانہ 6 لاکھ روپے سے زیادہ آمدن والے افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔گھر، پراپرٹی یا گاڑی کے مالکان کے لیے بھی انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنا ضروری ہے۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ آمدن والے کاروباری افراد بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔نان فائلرز کے موبائل فون سمز، بجلی یا گیس کنکشن منقطع کیے جا سکتے ہیں۔نوٹس ملنے کے باوجود گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔نان فائلرز کے وارننگ کے بعد بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں۔
