مذاکرات کا آخری دور کھلے اسٹیڈیم میں ہوگا : اسپیکر ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کھلے اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں فیصلوں کا اجراء ہوگا۔

سردار ایاز صادق کی اس بات پر مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان اور پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں موجود صحافیوں نے قہقہے لگادیے۔

عمران خان کو شیخ مجیب الرحمٰن کی طرح پیرول پر رہا کر کے مذاکرات میں لانے کے امکان پر سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا تجویز آئی تو متعلقہ لوگ جواب دیں گے۔

ذرائع کا دعوٰی ہے پی ٹی آئی چھ جنوری کا انتظار کررہی ہے عمران خان کو سزا ہوگئی تو وہ مذاکرات سے نکل جائےگی اسی وجہ سے وہ مطالبات کا چارٹر تحریری طور پر دینے سے گریزاں ہیں۔

قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں کسی جگہ پی ٹی آئی کا نام نہیں،مذاکرات میں حکومت اور حزب اختلاف کو فریقین بیان کیاگیا ہے۔

عمران خان کے حکم پر ہی مذاکرات کررہے ہیں : علی امین گنڈاپور

اسپیکر سردار ایاز صادق سے ایک صحافی نے دریافت کیا تھاکہ ان مذاکرات کو کب تک بند دروازوں کے عقب میں خفیہ رکھا جائےگا۔ اس کے جواب میں اسپیکر نے کہاکہ فی الحال برداشت کریں مذاکرات کب تک خفیہ رہیں گے۔

Back to top button