گنڈاپور نے لشکرکشی کی تو قانون معاف نہیں کرے گا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خییبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور نے لشکرکشی کی تو قانون معاف نہیں کرےگا ۔قانون حرکت میں آئیگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کوغیرمستحکم کرناچاہتی ہے۔وزیراعلی کےپی علی امین کوانقلاب لاناہےتوخیبر پختونخوا میں تعلیم اورصحت کےشعبےمیں انقلاب لائیں، یہ ملک کی معیشت کی بہتری کو سبوتاژ کرناچاہتے ہیں۔سرکاری وسائل کو استعمال کرکےوفاق پرلشکرکشی کسی صورت ناقابل قبول ہے۔لشکرکشی کرنےکے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔لشکرکشی کریں گےتوقانون حرکت میں آئے گا، دس وزیر،گاڑیوں اور سرکاری بندوں کےساتھ انقلاب نہیں آتا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑنےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکہ کا کامیاب دورہ کرکےوطن واپس آئے،ان کےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کوبہت پذیرائی ملی۔انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے اسرائیلی وزیراعظم کےخطاب کابائیکاٹ کیا۔وزیراعظم کےواک آﺅٹ کےبعد دیگر ممالک نےبھی جنرل اسمبلی اجلاس سےواک آﺅٹ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی ہوچکا تھا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدرمحمود عباس نےپاکستان کی حمایت کوخوش آئندقراردیا۔محمود عباس نےوزیراعظم کا بازو پکڑ کرکہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں۔فلسطین کےصدرنے فلسطین کازکےلئےپاکستان کےکردار کو تسلیم کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت اندازسےآگے بڑھ رہی ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہےجس کےپاسپورٹ پرلکھا ہےکہ یہ پاسپورٹ ماسوائے اسرائیل کےتمام ممالک کےلئےکارآمد ہے۔

مشکل  وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نوازشریف

عطاء تارڑنے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہےاور6.9 فیصد تک آگئی ہے۔ورلڈ بینک نےپاکستان کی اکنامک پالیسی کی تعریف کی ہے۔اقوام متحدہ میں ترک صدر نے بھی کہا کہ آپ کی اکانومی میں بہتری آئی ہے، اب دنیا کےممالک ہماری اکنامک پالیسی کی تعریف کرنےپرمجبور ہیں، دنیاکےممالک نہ صرف ہماری معاشی پالیسی کو تسلیم کررہےہیں بلکہ اسےسراہ رہے ہیں۔

Back to top button