امریکا : طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کا بل سینیٹ سے منظور

امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے بل منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد 41 دن سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہونے اور سرکاری امور کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 ووٹ آئے جبکہ 40 اراکین نے مخالفت کی۔ بل کے حق میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے آٹھ اراکین نے بھی ووٹ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کو حتمی منظوری کے لیے اب ایوان نمائندگان سے بھی منظور کرانا باقی ہے، جہاں ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے۔

ذرائع کے مطابق 41 روزہ شٹ ڈاؤن کے دوران لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کر رہے تھے، جبکہ خوراک کی امدادی سرگرمیاں معطل اور ملکی فضائی نظام بری طرح متاثر رہا۔

Back to top button