نہار منہ سونف کا پانی پینے کےجادوئی فوائدسامنے آگئے

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ سونف کے پانی کے بےشمار فوائد ہیں لیکن اس کا سب سے اہم فائدہ آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ نہار منہ سونف کا پانی پینے کےجادوئی فوائد ہیں۔سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہونے والی چیز ہے جو ہر کچن میں پائی جاتی ہے، اگر کھانوں میں اس کا استعمال کیا جائے تو یہ کھانے کی خوشبو کے ساتھ ساتھ ذائقے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔سونف کے بےشمار فوائد ہیں چاہے اسے ثابت استعمال کیا جائے یا پھر اس کے پانی کا استعمال، ہر صورت میں ہی یہ صحت کیلئے مفید ہے۔
یوں تو سونف کے پانی کے بےشمار فوائد ہیں لیکن اس کا سب سے اہم فائدہ آپ کے نظام ہاضمہ کو درست رکھنا ہے۔سونف کے بیجوں میں کارمینیٹو کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے پیٹ کی گیس کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ بدہضمی اور قبض کی شکایت کو بھی اسی پانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔