موٹاپے کی بنیادی وجہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال قرار

ماہرین صحت نےزیادہ کیلوریز والی غذاؤں کو موٹاپے کی بڑی وجہ قرار دیدیا۔
جدید تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر افراد کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے، جبکہ پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بھی بڑھنے لگتی ہے یعنی توند نکلنے لگتی ہے۔اب محققین نے مردوں اور خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی ایک اہم وجہ دریافت کیا ہے۔درحقیقت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے یا ورزش نہ کرنے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ زیادہ کھانے سے ایسا ہوتا ہے۔
ڈیوک یونیورسٹی کی اس تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ آخر موٹاپے کی وبا بہت تیزی سے کیوں پھیل رہی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے باعث لوگ موٹاپے کے شکار ہو رہے ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ امیر ممالک میں لوگ اب بھی زیادہ جسمانی توانائی یا کیلیوریز مختلف سرگرمیوں میں خرچ کرتے ہیں اور موٹاپے کی بنیادی وجہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال ہے۔
