لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں نثار حویلی سے برآمد ہونیوالا یوم عاشورہ کا شبیہہ ذوالجناح کامرکزی جلوس کربلا گامے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رنگ محل سنہری مسجد پہنچا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی۔
جلوس کے راستوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شرکا کو 3جگہ پر تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔جلوس کے راستے میں شہریوں اور حکومت پنجاب کی جانب سے لنگر اور سبیلوں کے انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔
شہر کے مختلف مقامات پر ماتمی اور شبیہ ذوالجناح بھی برآمد ہوئے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔شہر میں یوم عاشور کے موقع پر مجالس عزا کا بھی اہتمام کیاگیا۔مجالس عزا میں زاکرین کیجانب سے شہدا کربلاکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
