کینسر کی تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ سامنےآگئی

ماہرین صحت کاکہناہے کہ برگر یا فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کاخطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتاہے۔
دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی قسم ہے۔2022میں دنیا بھر میں کینسر کے 12.4 فیصد کیسز پھیپھڑوں کے سرطان کے تھے۔اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھی پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔2022میں کینسر کی مجموعی اموات میں سے 18.7 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی۔
ویسے تو تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کینسر کی اس قسم سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
