وفاقی کابینہ کی اکثریت نےخیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی حمایت کردی
حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نےخیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی حمایت کردی۔
ذرائع کےمطابق حکومت نےکے پی میں گورنرراج نافذ کرنے سے پہلےپیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی وراے این پی سے مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کوکےپی میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رائےدے دی ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران کارکنان کی اموات کی اطلاعات پروپیگنڈا ہیں : وفاقی وزرا
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا نےخود 2 باروفاق پر چڑھائی کر کےگورنر راج کا جواز پیدا کر دیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔
کابینہ ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکرگورنر راج سےمتعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا