وزیراعظم سے ریکارڈ بنانے والے 5سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نےچیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
5سالہ بچے سفیان محسود نے کہاکہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرونگا۔
وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد، عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔.
سفیان محسود کے والد، عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
پولیس کاغزہ مارچ پردھاوا،سابق سینیٹرمشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو سفیان محسود کے والد کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی سے اشتراک کی ہدایت کی۔
