قومی اسمبلی،سینیٹ اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی

مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور  وفاقی کابینہ  کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کا اجلاس  اب کل ہوگا۔

دوسری جانب آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر سردار  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور  توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اس سے قبل ذرائع  اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ  آج  قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے  قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی۔جبکہ جے یو آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی۔

خصوصی کمیٹی کا ایک ہی دن میں مسلسل چوتھی اجلاس بار خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شریک  ہوئے۔

ذرائع کے مطابق  اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکومتی اتحادکی جماعتیں آئینی عدالت پرمشروط رضامند ہیں۔

اجلاس میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کرنے کی تجویزدی جبکہ پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے۔

Back to top button