خیبرپختونخوا میں وزراکی لڑائی صرف کرپشن کے حصہ کی ہے،امیرمقام

وفاقی وزیر امیر مقام کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزرا کی لڑائی صرف کرپشن کے حصہ کی ہے۔
وفاقی وزیر امیرمقام کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا والوں کو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔مریم نواز صبح سے شام تک عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔پنجاب میں لوگوں کو پینتالیس ارب روپے کی ریلیف دی گئی ہے۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے ستائیس ہزار ٹیوب ویلز کا مسئلہ حل کیا۔اس حوالے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا۔سندھ کا وزیر اعلیٰ سیلاب متاثرین کو گھر دینے کیلئے کام کررہا ہے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا میں الگ ہی ماڈل ہے۔کرپشن کے معاملے پر عجیب قسم کی کمیٹی بنائی ہے۔مانیٹرنگ تو تھرڈ پارٹی کرتی ہے آپ خود اس میں شامل ہیں۔
امیرمقام نے کہا کہ احتساب کمیشن کو بڑا تالا لگا کر بند کیا گیا۔لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ایک حد ہوتی ہے۔پشاور اور پنجاب میں روٹی کی قیمتوں کو موازنہ کرلیں۔خیبرپختونخوا میں سکینڈلز کے علاؤہ اور کوئی کام نہیں۔جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا، گندم سکینڈل ہے۔معدنیات کا سکینڈلز سامنے آیا۔یونیورسٹیز کے گراؤنڈز بیچے جارہے ہیں۔
