شرارتی کچھوے نے اپارٹمنٹ کو آگ لگا دی

جنوبی لندن میں ایک شرارتی کچھوے کی حرکت نے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑکا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھوے نے اتفاقاً اپنے مالک کا ہیٹ لیمپ گرا دیا، جو نزدیکی خشک گھاس پر جا گرا اور آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ لندن کے جنوب مغربی علاقے میچیم میں، لندن روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں صبح تقریباً 11:40 پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔
چار فائر اسٹیشنز کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12:22 تک آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ٹیم نے نہ صرف کچھوے کو بلکہ اپارٹمنٹ میں موجود پالتو کتے کو بھی بحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔
