مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت

مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً  3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔

دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع   اس  پینٹ ہاؤس  میں  60 فلور  اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔

نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز  بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔

اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار  200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو  11 ہزار 650  درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت )  میں فروخت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

 

Back to top button