انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانیوالی بھارتی شخصیات

انسٹاگرام کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی یہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انتہائی مقبول ہے، آج ہم آپ کو اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بھارتی شخصیات کے متعلق بتائیں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 19 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہے، کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور متعدد ایوارڈز جیتنے کے بعد اشتہارات میں بھی کام کیا، شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح صرف بھارت تک محدود نہیں۔

2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والے شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے۔ ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلم دینے کے بعد شردھا کپور سات کروڑ 20 لاکھ فالورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اپنی منفرد آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور انڈین گلوکارہ نیہا ککٹر کا شمار بھی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹاپ 5 شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، نیہا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد چھ کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے۔

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس وقت انسٹا گرام پر چھ کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کر رہے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بڑے پردے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دیپکا پڈوکون انسٹاگرام پر چھ کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد فالورز کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک کترینہ کیف نے 2017 میں انسٹاگرام استعمال کرنا شروع کیا اور اب تک ان کے فالوورز کی تعدادچھ کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ انڈین فلم انڈسٹری میں ’کھلاڑی‘ کے نام سے مشہور اکشے کمار انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد چھ کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہے، انڈسٹری کو ’دھڑکن‘، ’نمستے لندن‘، اور ’ہیرا پھیری‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے کی وجہ سے وہ انڈیا میں ایک منفرد اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا

حال ہی میں شادی کے بندھن میں جڑنے والی عالیہ بھٹ اس وقت انسٹا گرام پر چھ کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ فالوورز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں، عالیہ بھٹ نے 2012 میں ’’سٹوڈنٹ اف دی ائیر‘‘ سے فلم انڈسٹری مییں قدم رکھا۔ انسٹاگرام پر تقریباًپانچ کروڑ 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ انڈین سری لنکن اداکارہ جیکلین فرنینڈز اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

Back to top button