وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات،کراچی کیلئے تجاویز پیش کیں

وزیراعظم شہبازشریف سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات،عوامی خوشحالی،کراچی کے شہریوں کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔
ایم کیو ایم کے وفد وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں۔وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے۔اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے، کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری مزید تاخیرکی شکار
ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی اور دیگر شہری علاقوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
