9مئی واقعات،عمران خان سمیت 132افراد کےنام ای سی ایل میں شامل

وفاقی حکومت نے9 مئی واقعات میں ملوث بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 132افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنےکی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام شامل ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے۔

حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا، جبکہ شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، ان سیاسی شخصیات کے نام 9 مئی فسادات کے تناظر میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلیے بھجوائی تھیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا تھا، اور شہدا کی مجسموں کی بے حرمتی کی تھی۔

Back to top button