9 مئی واقعات کی رپورٹ میں شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کو کلین چٹ مل گئی

9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق نگران حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویز الٰہی کے نام شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی تحقیقات کےلیے نگران حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ موجودہ وفاقی کابینہ کو پیش کردی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں فوجی تنصیبات پر حملوں میں پی ٹی آئی کےمتعدد رہنماؤں کے مبینہ کردار کی تفصیلات درج ہیں۔

اگرچہ رپورٹ میں عمران خان کے ملوث ہونے کی بات کی گئی ہے اور ان پر سرگرم انداز سے 9 مئی کےواقعات کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیاگیا ہے لیکن چوہدری پرویز الٰہی اور شاہ محمود کے نام شامل نہیں ہیں۔

اس صورت حال کے باوجود دونوں رہنما شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویز الٰہی 9 مئی کے واقعات کے حوالے سےکئی ایف آئی آر کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کس طرح پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر تشدد کو ہوا دی۔ اسے ریاستی اداروں پر ایک غیرمعمولی حملہ قرار دیاگیا ہے۔

نگران حکومت کی رپورٹ سے چوہدری پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کا اخراج سوالات کو جنم دیتا ہے۔

عمران خان کے علاوہ 9 مئی سے مختلف وجوہات کی بناء پر منسلک جن دیگر افراد کو نامزد کیاگیا ہے ان میں حماد اظہر،زرتاج گل، مراد سعید،فرخ حبیب، علی امین گنڈاپور،علی زیدی، انعم شیخ،شاندانہ گلزار خان، کنول شوزب،سینیٹر اعجاز چوہدری،فیصل جاوید اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

عمر ملک،ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید،جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی،عمر چیمہ، حسان نیازی،عائشہ اقبال، عالیہ حمزہ،منزہ حسن، مسرت چیمہ،علیمہ خان، نوشین حامد،صداقت عباسی،واثق قیوم، عمر بٹ،جہانگیر بٹ،راجہ عثمان، عاطف قریشی،مسلم خان، ذیشان ممتاز،قیصر خان، زکی بٹ، ملک عابد، سیمابیہ طاہر آصف محمود،طیبہ ابراہیم،شبانہ فیاض اور اظہر میر کے نام شامل ہیں۔

فضل الرحمان کی قطرآمد،حماس رہنماؤں سے ملاقاتیں

حسیب نقوی،جمال چیمہ، باؤ اکرام، شبیر مہر،علی اشرف مغل مہر صادق، رضوان بٹ،عمر اشرف، انصار نت،نجف شیرازی، رانا زکاء اللہ، اسد اللہ پپّا، امجد علی خان،ملک احمد خان بچار، سلیم گل خان،امیر خان سوانسی،عالم خان، امین اللہ خان، خالد وزیر، عامر مغل،چوہدری جہانگیر، وجاہت سمیع، خالد خان، راجہ شاہد نواز، ملک عامر ڈوگر،سلیم اختر لبار،ندیم قریشی، خالد جاوید وڑائچ، خرم لیاقت اور زین قریشی بھی شامل ہیں۔

Back to top button