سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن میں 13 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز  پر قوم کو ناز ہے،سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ ان شاء اللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خوارج ہلاک

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،جس کے نتیجے میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہاگیا ہےکہ جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اس دوران فورسز کی کارروائی میں 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن سرا روغہ کے علاقےمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا تھا، ہلاک ہونےوالے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

Back to top button