پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کےخلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے،ذہنی مفلوج عمران خان اقتدار میں آنے کےلیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کررہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈہ بےنقاب کر دیا-
عظمٰی بخاری نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل عمران خان کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے-
عمران خان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف
صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کےلیے واضح خطرہ ہیں۔دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائےگی۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ یہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے جسے قوم نے روند دیا-پاکستان کی سلامتی کےخلاف ہر بیانیہ،ہر سازش،ہر کردار ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔
