دہشتگردوں کوملک میں بسانےکاخمیازہ اب قوم بھگت رہی ہے،راناثنااللہ

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے دہشت گردوں کو ملک میں بسانےکاخمیازہ اب قوم بھگت رہی ہے۔

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی سوچ اس حوالے سے کلیئر ہونی چاہیے کہ ہماری قوم اور افواج میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کی ہمت ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی بلوچستان کو علیحدہ کرنا چاہتا ہے تو اس بات پر مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟ سانحہ اے پی ایس سے پہلے بھی ملک میں دہشتگردی کی یہی صورتحال تھی، اور تب کہا جاتا تھا کہ ان میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں ان سے بات کی جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اے پی ایس واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا اور پھر ملک ایسے عناصر سے پاک ہوگیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اس کے بعد ایک بار پھر دہشتگردوں کو لا کر ملک میں بسایا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم آج بھگت رہی ہے۔اب ہر صورت ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔

Back to top button