یونان کشتیوں کا حادثہ،جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی
یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد40 تک پہنچ گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈز نےسمندر میں ریسکیوآپریشن ختم کردیااورکہا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیاجائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزارپاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانےکےخواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیاکےایجنٹوں کے پاس ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قانونی طور پرپاکستان سےویزہ لیکر لیبیا پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ3روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔
اس کے بعد گزشتہ روز مزید4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں لاپتہ تھے۔کشتیاں الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئےافراد میں سے47 پاکستانی شامل ہیں۔