پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30کردی گئی

صدر مملکت نے پشاورہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 30کردی ،نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیاگیا۔

صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی کل تعداد بیس تھی۔پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد اب تیس ہوگی۔

سرکاری اراضی پرقبضے کاکیس،جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 192 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی۔

Back to top button