علما کو لڑانےوالےمخالفین ناکام ہوں گے،فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام( ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ علما کو آپس میں لڑانےوالےمخالفین ناکام ہوں گے۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نےجامعہ اسلامیہ میں طلبا سےخطاب کرتے ہوے کہا کہ آج مدارس پر ایک مشکل ضرورہے لیکن ان شاءاللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا، مدارس مخالفین ناکام ہوں گے۔مخالفین کاموقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ مخالفین کا موقف اصولی،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے، علما کو آپس میں لڑارہےہیں،علماسب بھائی بھائی ہیں۔
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ اتحاد تنظیمات مدارسیں دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکرکواپنےساتھ ملائےہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔