حکومت پاکستان عمران خان کےبیٹوں کوویزاجاری کرے،جمائماگولڈسمتھ

بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے حکومت پاکستان سے عمران خان سے ملاقات کیلئے بیٹوں کو ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی ۔
جمائماگولڈسمتھ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرلکھا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی درخواست دی تھی تاکہ وہ اپنے والد عمران خان سے ملاقات کر سکیں، تاہم60 دن گزرنے کے باوجود ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا کارروائی عموماً سات سے دس کام کے دنوں میں مکمل ہو جاتی ہے مگر ان کے بیٹوں کی درخواست دو ماہ سے زیر التوا ہے۔
جمائماگولڈسمتھ نے مزید لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ عمران خان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
انہوں نےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کو جلد پاکستان آنے اور اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
