گنڈاپور حکومت کی انتہا پسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے خیبرپختونخوا حکومت اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کے بجائے انتہاپسند سیاست میں مصروف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی انتہاپسند سیاست کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہےہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن اس نے انکار کردیا،یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔

بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سےتمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا۔

یاد رہےکہ دو روز قبل پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کے قیام میں ناکام دکھائی دےرہی ہیں،کرم میں فسادات کی آگ میں 200 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں جب کہ گزشتہ ماہ 70 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کےمالی اور سیاسی مفادات کےلیے سیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا،کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز ک ساتھ بات چیت کریں گی۔

اعلامیے میں کہاگیا تھا کہ فوری 11 واں این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کےلیے مختص 3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے۔

اے پی سی نے پرامن پشتونوں کو دوسرے صوبوں اور اسلام آباد میں بےجا تنگ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

سپریم کورٹ :  انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کےلیے مقرر

یاد رہےکہ پی ٹی آئی نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔

Back to top button