نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی کا پلان سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کےصدراورسابق وزیراعظم نوازشریف کی آئندہ ماہ کے پہلےہفتےمیں لندن روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ نوازشریف کا 5 سے7اکتوبرتک لندن جانےکاامکان ہے،نوازشریف میڈیکل چیک اپ کےلئےلندن جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف لندن میں دو ماہ کاقیام کریں گے۔وہاں وہ اپنا چیک اپ کروائیںگے۔معالج ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کےہمراہ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف نےغیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹکٹ بھی بک کروالی گئی۔ان کےہمراہ پرسنل سیکرٹری عابد جان بھی لندن جائیں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ نوازشریف کچھ روزلندن میں رہنےکےبعدامریکا جائیں گے۔
پاکستان آذربائیجان کوجےایف-17طیارےفروخت کریگا،معاہدہ طے
واضح رہے نواز شریف21 اکتوبر2023 کو4 سال بعدلندن سےواپس پاکستان پہنچےتھے۔
