وزیر اعظم کا بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پرطمانچہ ہے

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا بہ حیثیت وزیر اعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پرطمانچہ ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے جو کہ پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے.

بھارت کو آزاد خارجہ پالیسی رکھنے پر داد دیتا ہوں

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریراپوزیشن کو گالی دینے اور جھوٹےالزامات لگانے سے شروع ہوتی ہے اورگالیوں پرختم ہو جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قوم کو بتائیں کہ چینی، آٹا، دوائی، پیٹرول اور ایل این جی چور آپ کے گرد بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کو داد دیتا ہوں کہ اس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی. انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے تیل کی خرید بند نہیں کی.

Back to top button