صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے، ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا جو دوپہر 12 بجے ہوگا۔
حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا
اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل سمیت دیگر بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت نے اجلاس مؤخر کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اہم معاملات پر اپوزیشن سے مشاورت کیلئے تھوڑا اور وقت دے رہے ہیں۔
