گھی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گھی کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں گھی کی فی کلو قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے. حکومتی اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 479 روپے ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں اگر گھی اوسط فی کلو قیمت کا حساب لگایا جائے تو یہ 461 روپے 80 پیسے بنتی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے.

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 8 بڑے شہروں میں ہفتے کے دوران گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ میں گھی کی قیمت 45 روپے فی کلو تک بڑھی ہے جبکہ فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور کراچی میں بھی گھی کی قیمت میں 45 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

Back to top button