سونےکی فی تولہ قیمت 3لاکھ59ہزارتک پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 6 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے تک جا پہنچا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونا مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 145 روپے میں فروخت ہوا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام چاندی میں 45 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 953 روپے اور 3 ہزار 389 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 61 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
