وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرزکوکل عشائیہ پرمدعوکرلیا

سینیٹ سے 27و یں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل  عشائیے پرمدعوکرلیا۔

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو اعزاز میں اعشائیہ پر مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو رسمی دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں، شہباز شریف حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے جب کہ یہ اعشائیہ کل شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اعشائیے کا مقصد ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ توقع ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم سینیٹ اجلاس کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

 

Back to top button