وزیراعظم نےمذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کیلئےآن بورڈ لیاہوگا،راناثنا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے ضرور نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نےکہاکہ آج ہونےوالی مذاکراتی نشست میں پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پیش کیےہیں، جس کے بعد ہم نے انہیں کہا ہے کہ تحریری شکل میں ہمیں اپنے مطالبات پیش کیے جائیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 10 سال بعد حکومت اور اپوزیشن ایک میز پر بیٹھی ہیں جو خوش آئند ہے،2014 کے دھرنوں سےلےکرابتک ملک میں کوئی دن خیر کا نہیں گزرا۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف ایک میز پر نہ بیٹھ سکیں، لیکن 2011 کے بعد سے یہ ہورہا تھا۔

راناثنااللہ نےکہاکہ ہم نے اگر پی ٹی آئی کے خلاف 200 مقدمات درج کیے ہیں تو انہوں نے بھی 250 مقدمات درج کیے تھے، یہ تو ہمیں ختم کرنے کے لیے زور لگا رہے تھے لیکن ہم نے اس نیت سے کچھ نہیں کیا۔قوم ایک آئین پر متفق ہے اور سبھی اس کو مانتے ہیں، 2 جنوری کو پی ٹی آئی کی تحریری چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر بات چیت آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹیوں کے درمیان آج مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر پر کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا۔

Back to top button