وزیراعظم27ستمبرکوجنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف23اور27 ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ک سیشن سےخطاب کریں گے۔
رپورٹ کےمطابق وزیراعظم دورہ امریکا کےدوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گےجو27 ستمبر کو متوقع ہےاس کےعلاوہ ان کی مختلف ممالک کے سربراہان سےملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم متوقع خطاب میں پاکستان کے کثیر الجہتی تعاون کےعزم کی تجدید اورعالمی امن،سلامتی اورخوشحالی کےفروغ کے امور کو اجاگرکریں گے۔
دورےپرجانےسےقبل شہباز شریف نے’ایکس‘ پرلکھا کہ وہ اپنےدورہ کے دوران عالمی مسائل، امن کےفروغ، ترقی اورموسمیاتی تبدیلی جیسےامورکواجاگر کریں گے۔
آئی پی پیز نےمعیشت کو کتنا نقصان پہنچایا؟حقائق منظرعام پر آ گئے
اس کےعلاوہ وزیر اعظم شہبار شریف اقوام متحدہ کےسیکیورٹی کونسل کے ایجنڈا پراہم مسائل پرروشنی ڈالیں گےجن میں فلسطین اورکشمیر کےدیرینہ تنازعات شامل ہیں۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پروزیراعظم کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔
