ملکی ترقی کےلیے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا : پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کےلیے بات چیت کو تیار ہیں جب کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہاگیا ہےکہ عمران خان نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور وہ چاہتےہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کےگھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دباؤ ڈالنا بند کیاجائے، چھاپوں کا سلسلہ جاری رہنےپر ایوان میں بھرپور احتجاج کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت نے ملک کو جن مسائل سے دوچار کرنےکی کوشش کی ان کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا،سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پارلیمانی پارٹی نے عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی،9 مئی اور 26 نومبر کےواقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

 

پارلیمانی پارٹی نے 26 نومبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے،پی ٹی آئی اور قیادت اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے۔

Back to top button