پی ایس ایل کے11ویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول آگیا

پاکستان سپر لیگ کے11ویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ہو گا۔
تین مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی لاہور کرے گا، پہلا کوالیفائر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔
ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز اور دوسرے مرحلے مزید تین تین میچز کھیلیں گی۔
لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے۔
پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
