بیماری کےبہانےسےسزاکم نہیں ہوگی،حنیف عباسی کی عمران خان پرتنقید

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے۔
ریلوے سٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے۔ ہاں اگر کوئی اس کو بہانہ بنا کر سزاؤں کی معافی چاہتا ہے تو اسے بھول جائے۔وہی ہوگا جو جیل رولز اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے،چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے۔ کبھی رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، جن افسران کو ٹارگٹس دیے انہوں نے 30جون تک حاصل کرنے ہیں ورنہ پر ان کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہو گا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے ٹریک کا۔ قازقستان ازبکستان کے صدور آئے تھے، ازبک صدر سے ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا۔ قازقستان کے ساتھ ابھی معاہدہ کیا ہے کہ چمن، قندھار، ہرات، ترکمانستان سے 840 کلو میٹر فاصلہ ہے، یہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہم سینٹرل ایشیا سے منسلک ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ تافتان بارڈر پر ہماری مال گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اگر حملے نہ ہوتے تو ہم مال گاڑی چلانے کے لیے تیار تھے۔ ایم ایل ون بنانے کا نادر موقع تھا جو ہم نے کھو دیا۔ 480 کلومیٹر کراچی روہڑی 2 ارب ڈالر ایشین بینک سے منظور ہو چکے ہیں، جولائی کے اختتام تک اس کو شروع کردیں گے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی۔ بلوچستان حکومت اس کی فنڈنگ کرے گی۔ روہڑی سے کراچی 8 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں، اب 10ہو گئی ہیں لیکن روزانہ 12 کا ٹارگٹ ہے۔
