ملکہ کی پلاٹینیئم جوبلی پر15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار

انگلینڈ میں ملکہ الزبتھ دوئم کی تاج پوشی کے 70 سال مکمل ہونے پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کا وزن 15 کلو گرام ہے، 96 سالہ الزبتھ دوم اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنی تاج پوشی کی 70 سالگرہ دیکھنے والی واحد ملکہ ہیں۔
تاج پوشی کے پلاٹینیئم جوبلی مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا، یہ جشن اگلے 4 ماہ تک جاری رہے گا، اس تاریخی موقع پر ایک پرائیویٹ کلکٹر نے سونے کا خصوصی سکہ تیار کروایا۔
عمران کے جھوٹوں اور کرپشن کا پردہ چاک ہونے والا ہے
سکے کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے خود منظور کیا تھا۔ 400 گھنٹوں کی مشقت سے تیار ہونے والے سکے کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، اعلیٰ ترین معیار کے اس سکے کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جو برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکہ بھی ہے۔
