امریکی ایئرپورٹ کےرن وے پربنی 2قبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

امریکی ریاست جیورجیاکےسوانا ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کریں یا وہاں سے پرواز کریں،تو آپ کو رن وےپر2قبریں دکھائی دیں گی۔جو کہ ایک شادی شدہ جوڑے کی قبریں ہیں۔
امریکی ریاست جیورجیامیں رن وےکےنیچےکیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن مدفون ہیں۔
جوڑے کو ہوائی اڈےکےمغربی حصے پر،رن وے10 اور28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔
ڈاٹسنز اس زمین کےمالک ہوتے تھے جہاں سےاب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی1797 میں پیداہوئے تھے اور شادی کی پانچ دہائیاں ایک ساتھ ہنسی خوشی گزارچکے ہیں۔بیوی کیتھرین کا انتقال1877 میں ہوا جبکہ ان کے شوہر کا انتقال1884 میں ہوا۔اس وقت کےخاندانی رسم و رواج کےمطابق،جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پرایک دوسرےکےساتھ دفن کیا گیا تھا جو اب ایک ایئرپورٹ ہے۔
جب وفاقی حکومت نےسہولیات کو بڑھانے کیلئےاضافی رقبہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا تھا تو جوڑےکےپوتےپوتیوں نےسختی سےمداخلت کی تاکہ جوڑے کی آرام گاہ کو کچھ نہ ہو۔اس لیےحکام کےپاس رن وے کو قبروں کے اوپر ہی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
