نئے چیف جسٹس کےلیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے پارلیمانی کمیٹی کو تین نام بھجوادیے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے چیف جسٹس کےلیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیے ہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھاگیا تھا جس میں تین سینئر ترین ججوں کےنام نئے چیف جسٹس کےلیے مانگے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کےبعد نئے چیف جسٹس کے تقرر کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اور نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل کی جائےگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سےقبل چیمبر ورک پر چلےگئے ہیں جہاں وہ ان دنوں فیصلےلکھیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں پہلےنمبر پر جسٹس منصور علی شاہ، دوسرےنمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

Back to top button