اقوام متحدہ میں کشمیریوں کےحق خودارادیت کی قراردادمنظور
اقوام متحدہ میں کشمیریوں کےحق خودارادیت سےمتعلق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غیرملکی اورغیرقانونی تسلط کا شکار کشمیری عوام کےلیےایک قرارداد منظورکی گئی ہےجس میں ان کے حق خودارادیت کےلیےعالمی عزم کی تجدید کی گئی ہے۔
کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی قرارداداقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب ایمبیسیڈر منیراکرم کی جانب سےپیش کی گئی تھی،جس کی65 ممالک نے مشترکہ حمایت کی۔
قرارداد کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کےبغیر ہی منظور کرلیا گیا۔ اس قرار داد کی پاکستان1981 سےحمایت کررہا ہے۔قراردادمیں ان افراد کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی گئی ہےجو اپنےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے ابھی تک جدوجہد کررہےہیں جن میں فلسطینی اور کشمیری شامل ہیں۔