روسی صدر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت،مکمل تعاون کی پیشکش بھی کردی

روس کے صدرولادی میر پیوٹن نےکوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان سے تعزیت ی  اورساتھ ہی دہشت گردی کے خاتمےکیلئے تعاون کی پیشکش بھی کردی۔

تفصیلات کےمطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف سے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پر ہونےوالےدہشت گردی کے واقعے پرتعزیت کا اظہار کیا۔

روسی صدرکاتعزیتی پیغام

روسی صدرکا تعزیتی پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کےریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے افسوسناک واقعے اور سانحے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

کوئٹہ دہشتگردی،ایف سی کواختیارات دینےجارہےہیں،محسن نقوی

ولادی میر پیوٹن نےکہا کہ واقعےکےنتیجے میں ہونےوالےسانحے پرتعزیت کرتا ہوں، روس پاکستان کےساتھ مل کردہشتگردی کی تمام صورتوں اورمظاہرےکےخلاف تعاون کرے گا۔

ولادی میرنےکوئٹہ دھماکےکوبربریت قراردیا

روس کے صدر نےواقعہ کو بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں، امید ہے سفاکانہ عمل مین شامل افراد کو اُن کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔پیوٹن نے متاثرین کے اہل خانہ اوردوستوں سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کےریلوےاسٹیشن میں خودکش دھماکےکےنتیجےمیں خاتون سمیت26 افراد جاں بحق اور62 سےزائد زخمی ہوگئے

۔پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کےگزرنےکےوقت ریلوے اسٹیشن کےاندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کےوقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔ریلوے حکام نے کہا کہ ریلوےاسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین ابتک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوےاسٹیشن پر دھماکےکےخودکش ہونےکی تصدیق کی اور آگاہ کیا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم کاکوئٹہ دھماکے پرتعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے پر شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلیا۔

Back to top button