چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے، شیڈول جاری کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئنگے،دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے ملٹیلیٹرل وزٹ ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،یہ 11سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔
الیکشن کمیشن کا بجٹ کی تفصیلات قائمہ کمیٹی کو دینے سے صاف انکار
ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
